امریکہ کیلئے کساد بازاری سے بچنا بہت مشکل ہوگا، سربراہ آئی ایم ایف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ نے معاشی تنزلی کے اہم خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لیے کساد بازاری سے بچنا بہت مشکل ہوگا۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نیامریکی معیشت کا سالانہ جائزہ لینے کے لیے آرٹیکل IV مشاورت کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جون میں ایف اوایم سی(فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی) کے اجلاس میں وضع کردہ پالیسی کی بنیاد اورمالیاتی خسارے میں متوقع کمی کی بنیاد پرہمیں امریکی معیشت کے سست ہونے کی توقع تھی۔ جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ فیڈرل ریزرو نے فیڈرل فنڈز کی شرح کو تیزی سے 3.5 سے 4 فیصد تک لے جانے کے جس پالیسی ریٹ کا اشارہ دیا ہے، یہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے درست پالیسی ہے۔ جارجیوا نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ امریکہ کے لییکساد بازاری سے بچنا بہت مشکل ہوگا ہمیں موجودہ غیر یقینی صورتحال کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکی معیشت کو درپیش خطرات سے آگاہ ہے۔ ہم درحقیقت اس سال اور خاص طور پر اگلے سال بہت اہم منفی خطرات دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ روس یوکرین تنازعہ اور چین میں لاک ڈان معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں