لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف کل کراچی پریس کلب میں سیمینار ہوگا

لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف کل کراچی پریس کلب میں سیمینار ہوگا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کی جبری گمشدگی اور غیر قانونی حراست کے تیرہ سال اور ہماری اجتماعی سزا کے اس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہم کل بروز منگل 28 جون 2022ءبوقت شام چار بجے کراچی پریس کلب کے کانفرنس ہال میں ایک سیمینار منعقد کر رہے ہیں،جس میں آپ خواتین اور حضرات سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں