ہرنائی، زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس میں مطلوب کالعدم گروپ کا مبینہ شخص گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ہرنائی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ شخص کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روزسی ٹی ڈی کے عملے نے ہرنائی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ شخص کو گرفتارکرلیاہے،ترجمان کے مطابق مبینہ شخص کا نام ریڈ بک میں شامل ہے، مبینہ شخص کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر ہے یہ اور اس کے ساتھی قائد اعظم ریزیڈئینسی کو نذرآتش کرنے والے کیس میں مطلوب تھے۔
Load/Hide Comments


