حکومت روزگار نہیں دے سکتی تو فزیو تھراپسٹ مضمون کو نصاب سے نکال دیا جائے، مظاہرین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) فزیوتھراپسٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر فزیو تھراپسٹ کو مستقل کرنے کے مطالبات درج تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال ہاؤس جاب بھی مکمل کرلی اگر حکومت ہمیں روزگار نہیں دے سکتے، تو فزیو تھراپسٹ مضمون کو نکال دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانچ سال تک پڑھ کر فزیو تھراپی کی ڈگری حاصل کی لیکن اس کے باوجود ہمیں روزگار کی فراہمی میں حیلے بہانے حکومتی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں مستقل کیا جائے تاکہ ہم صوبے کے د ور دراز علاقوں میں جاکر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پریس کلب کے سامنے کیمپ لگا کر ایک مہینے سے احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں