سیریز کورولس عثمان کے اہم کردار جنید ارکن 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

استنبول: عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولس عثمان میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جنید ارکن انتقال کرگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، جنید ارکن کو بیمار ہونے پر استنبول کے ضلع بیشیکتاش کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ 85سالہ اداکار جنید ارکن کی طبیعت طبی امداد دیے جانے کے بعد بھی نہ سنبھل سکی اور وہ انتقال کرگئے۔ ترک سیریز ارطغرل غازی کے پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے انسٹاگرام پر سینئر اداکار کے ہمراہ چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سیریز کورولوس عثمان میں اپنے بچپن کے ہیرو اور ترک سینما کے ماسٹر اداکار جنید ارکن کے ساتھ اکٹھے ہوئے۔انہوں نے جنید ارکن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ جنید ارکن نے ترک قوم کیلئے اپنی محبت، کام کرنے کے عزم، اپنے علم اور مہربانی سے ہماری رہنمائی کی۔مہمت بوزداگ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں جنید ارکن کے انتقال پر ان کے خاندان، مداحوں اور پوری ترک قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہجنید ارکن اپنے کرداروں کی وجہ سے لوگوں کی یادوں اور دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں