یوکرین میں شاپنگ مال پر حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی، 37 افراد تاحال لاپتہ
کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے یوکرین میں شاپنگ مال پر حملہ کرکے شاپنگ مال کو تباہ کردیا، جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 19ہوگئی جبکہ 37 افراد تاحال لاپتہ ہیں دوسری جانب یوکرین میں روس کے شاپنگ مال پر حملے کی ڈرون فوٹیج جاری کر دی گئی ہے۔ روسی افواج نے کریمینچک میں شاپنگ مال کو گزشتہ روز میزائلوں سے نشانہ بنایا، حملے کے بعد شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔یوکرینی شہریوں نے حملے کی جگہ پرہلاک شہریوں کی یاد میں پھول رکھے اور سوگ منایا۔یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک میں بھی روسی افواج نے رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، ماسکو کا کوئی فوجی ہدف نہیں ہے، روس خصوصی فوجی آپریشن کے نام پر جان بوجھ کر شہریوں کو ہلاک کررہا ہے۔ روس کی بمباری سے ہر طرف تباہی پھیل گئی جس ب عد شاپنگ مال پر حملے کی ڈرون فوٹیج جاری کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 27جون کو روس نے وسطی یوکرین میں ایک شاپنگ مال پر میزائل حملہ کیا جس میں 19افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے، تباہ حال شاپنگ مال کی نئی فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روس جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔


