عورت ہوں پارسل نہیں کوئی مجھے پک کرے، عالیہ بھٹ فیک نیوز پر نالاں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے متعلق فیک نیوز پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں انہوں نے ان خبروں پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ رنبیر کپور انہیں گھر واپس لانے برطانیہ جائیں گے۔ عالیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایک خاتون ہیں کوئی پارسل نہیں کہ انہیں پک کیا جائے۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ پر عالیہ بھٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ عالیہ کے حاملہ ہونے کے بعد سے ان کے شوٹس مؤخر کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ عالیہ نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان پیر کو کیا تھا۔ اس پوسٹ میں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ رنبیر اپنی اہلیہ کو گھر واپس لانے کے لیے برطانیہ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں