کشمیر میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر سخت اقدامات، مقامی لوگوں کو پریشانی

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر میں انتظامیہ نے جمعرات سے شروع ہونے والی ہندو امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر انتہائی سخت اقدامات کیے، جس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ یاترا کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے شارپ شوٹرز، ڈرون اور سی سی ٹی وی نگرانی سمیت انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 43 روزہ یاترا کا آغاز کل پہلگام کے نونوان اور گاندربل کے بال ٹل راستے سے شروع ہوگا۔ یاترا کورونا وبا کی وجہ سے تین برس کے وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یاترا کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون، ریڈیو فریکوئنسی شناخت (آر ایف آئی ڈی) اور سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ سخت حفاظتی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وادی کشمیر میں لائی گئی پیرا ملٹری کی 300 اضافی کمپنیاں ہندو یاتریوں کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں