پٹ فیڈر کینال میں پانی کی چوری دوبارہ شروع،لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے لگی

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) پٹ فیڈرکینال بیرون میں چیف جسٹس ہائی کورٹ کے حکم پر نکالے گئے سینکڑوں غیرقانونی پائپ دوبارہ لگنے شروع جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ٹریکٹر پنکھے بھاری مشینری سے ہزاروں کیوسک پانی چوری کرنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا تحصیل تمبو کے نصف شاخوں کے ٹیل کے کسان زمیندار پینے کے صاف پانی کیلئے محتاج بن گئے لاکھوں ایکٹر بنجر ہونے لگے ہیں علاقے میں جانور مرنے لگے کسانوں کی نقل مکانی جاری تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے نہری نظام میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور پانی چوری ہونے کی وجہ سے پٹ فیڈرکینال بیرون میں بڑے پیمانے پر شالی کی فصل کاشت کرنے کیلئے دوبارہ غیرقانونی پائپ لگنے شروع ہوگئے ہیں جن کو ایری گیشن کے سابق ایکس ای این محمد ابراہیم مینگل نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے حکم پر سینکڑوں پائپ نکالے گئے تھے جس کی وجہ سے تحصیل تمبو کی مگسی شاخ باری شاخ بالان شاخ روپا شاخ قیدی شاخ سمیت باباکوٹ کے ٹیل کے کسان زمیندار پینے کے پانی کیلئے پریشان ہوگئے ہیں چار ہزار سے زائد تالاب خشک ہونے سے جانور مرنے لگے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوچکی ہے پیپلز پارٹی کے سابق وزراء میر محمد صادق عمرانی میر محمد امین عمرانی میر نظام الدین لہڑی سمیت دیگر زمینداروں نے کہاکہ ایری گیشن میں تعینات نیب زدہ کرپٹ آفیسروں نے پٹ فیڈرکینال کو خوشحالی کے بجائے بد حالی کا شکار کردیا ہے چار ہزار تالاب خشک پڑے ہیں لاکھوں ایکٹر کمانڈ کا ایریا بنجر بنادیا ہے پٹ فیڈرکینال پر سیاست کر ہمارے بزرگوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جاریا ہے انہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ خود دورہ کریں ایری گیشن کی کرپٹ لوٹ مار کا جائزہ لیں اور ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو پینے کیلئے پانی فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں