گزشتہ سال کیچ سے لاپتہ کمسن بیٹے کو بازیاب کرایا جائے، والد علی محمد کا مطالبہ

کیچ (انتخاب نیوز) ایک سال قبل میرے کمسن بیٹے کو حراست میں لیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے، والد علی محمد۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے رہائشی علی محمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جون میں اس کے کمسن بیٹے کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کا تاحال کوئی معلومات نہیں ہے۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ میرے کمسن بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں