ڈیرہ مراد جمالی، زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کے مین گیٹ پر بم دھماکہ
ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کے مین گیٹ پر بم دھماکہ، دھماکے سے کمپلیکس کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے وارڈ نمبر 40میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کے مین گیٹ پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کمپلیکس کے مین گیٹ کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی مزید کاروائی انتظامیہ کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


