کوئٹہ شہرکے علاقے جیل روڈ پر بجلی کی طویل لودشیڈنگ ، عوام شدید مشکلات کا شکار

کوئٹہ ( انتخاب نیوز ) کوئٹہ شہرکے علاقے جیل روڈ پر کل رات سے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے شدید گرمی سے عوام شدید مشکلات کا شکارہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات زندگی سے محرو م ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان کی بار بار شکایات کے باوجود ان کی شکایات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا ، عوام کی بالا حکام سے اپیل ہے کہ ان کی مشکلات کا جلد از جلد کوئی حل فرائم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں