قلات پولیس کی کارروائی، 6 روز قبل لاپتہ شخص بازیاب کرالیا

قلات (انتخاب نیوز) قلات پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، ایس ایچ او پولیس تھانہ قلات عبدالمجید رئیسانی کے مطابق گزشہ چھ دن قبل مہراللہ عالیزئی نامی شخص لاپتہ ہوا تھا، اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس کی دن رات کوششوں سے مہراللہ عالیزئی کو قلات یالو سے منشیات فروش عثمان نامی شخص کے گھر سے بازیاب کرلیا۔ مغوی نے پولیس کو بتایا کہ منشیات فروش عثمان اور اسکے بیٹے مقبول احمد نے یالو کے مقام سے مجھے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جہاں مجھے قید کرکے چھ دن سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کے مطابق ملزمان نے مغوی مہراللہ کو زنجیروں سے قید کر رکھا تھا اغوا کاروں نے مغوی مہراللہ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا دوران کارروائی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اغواکاروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں