کوئٹہ سے کیچ جانے والے 4 طلبہ لاپتہ کردیے گئے، اطلاعات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اطلاعات کے مطابق چار بلوچ طلباء کو زبردستی لاپتہ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق طلباء عید کی چھٹیاں گزارنے کوئٹہ سے کیچ جا رہے تھے کہ مستونگ کے قریب انہیں مسافر بس سے اتار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چاروں طلبہ کو جبری لاپتہ کردیا گیا۔ سرکاری سطح پر واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں