مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک)مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا۔ کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیرملکی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے۔حکام نے کہا کہ دوران حج مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر بار 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کش محلول بھی استعمال کیا جائے گا۔سعودی عرب نے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو بھی بغیر محرم حج کی اجازت دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں