قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ہمہ وقت تیار ہیں،جان جمالی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے ضلع کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف حصوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہو نے والے حادثات اور نقصانات پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے اور وزیر داخلہ ہمہ وقت تیار ہیں وزیر اعلی بلوچستان بھی اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں، صوبے کے دور افتادہ علا قوں میں بارشوں کی تبادہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو رکن صوبائی احمد نواز بلو چ سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے قائم مقام گور نر بلو چستان کو کوئٹہ کے علا قے سریاب پر بارش سے ہو نے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا، قائمقام گورنر میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بارشوں سے تباہی کے ازالے کے لئے ہر ممکن انکی امداد کی جائے، انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات کو روکنا انسان کے بس میں نہیں ہے البتہ اچھی حکمت عملی اور تیا ری کے ذریعے ان آفات کی تبادہ کا ریوں کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اب تک بہتر انداز میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ہیں سریاب سمیت کوئٹہ اور بلو چستان بھر کے جن علاقوں میں شدید بارشوں سے نقصانات ہو ئے ہیں وہاں ریلیف کے کاموں کو تیز کر نے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں