حکومت بلوچستان کا عیدالاضحی پر 8 سے 12 جولائی تک تعطیلات کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم ونسق کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کیبنٹ سیکرٹریٹ کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے تسلسل میں حکومت بلوچستان نے بھی عید الاضحی کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق یہ تعطیلات 8 تا 12 جولائی 2022ء(بروز جمعہ تا منگل) ہوں گی۔
Load/Hide Comments


