اوستہ محمد، نہروں میں پانی کی کمی اور قلت کیخلاف احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) جب تک کیر تھر کینال میں اور ان کے ذیلی شاخوں کے ٹیل تک نہیں پہنچے گا احتجاج جاری رہے گا تیسرے روز میں احتجاج شامل تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کھیر تھر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں میں زرعی اور پینے کے پانی کی قلت کے خلاف پاک سرزمین پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر عبدالستار جمالی و دیگر کی قیادت میں آج تیسرے روز سے اوستہ محمد ایریگیشن آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر عبدالستار جمالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقے میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گیا لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ محکمہ ایری گیشن کو جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو آج تیسرا دن ہے کوئی بھی آفیسر ہم سے بات کرنے نہیں آیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے عبدالستار جمالی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا گرین بیلٹ کہلانے والا نصیر آباد ڈویژن آج تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ویران ہوتی جارہی ہے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں لیکن کسی کو پرواہ تک نہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ سے بلوچستان کے حصے کا پانی لینے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ علاقہ ویران ہونے سے بچ سکے انہوں نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ سندھ حکومت سے بات کریں اور اپنے حصے کا پانی لیں آبادی تو اپنی جگہ پینے کا پانی بھی نہیں جب تک کھیر تھر کینال اور ان کے ذیلی شاخوں کے ٹیل تک پانی نہیں پہنچے گا احتجاج جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں