وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیلابی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تناظر میں اہم اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ آبپاشی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جنگی بنیادوں پر سیلابی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تناظر میں اہم اقدام اٹھایا وزیراعلیٰ نے محکمہ آبپاشی اور ڈی سی کوئٹہ کو جنگی بنیادوں پر سیلابی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں پر قائم تجاویزات ختم کرنے کا حکم دیدیا اور ہدایت کی کہ تجاویزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے محکمہ آبپاشی تجاویزات کے خاتمے کے لیئے بھاری مشنری اور ڈی سی کوئٹہ فورس فراہم کرے کاروائی سے چیف سیکریٹری اور وزیراعلء سیکریٹریٹ کو آگاہ رکھا جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کوبند نالوں کی فوری صفائی کے آپریشن کے آغاز کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ محکمہ خزانہ نالوں کی صفائی کے لیئے مطلوبہ فنڈز کا فوری اجرا کرے۔آئیندہ بارش سے پہلے نالوں کی صفائی اور تجاویزات کو ہر صورت ختم کیا جائے۔تجاویزات کے زمہ داروں کی وجہ سے عام شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے نالوں پر تجاویزات اور پلازوں کی تعمیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیا اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں کہ ہر دوسرا شخص تجاویزات کے دہندہ میں ملوث ہے متعلقہ محکمے اور ادارے اپنی اتھارٹی قائم رکھیں تو کسی کو تجاویزات قائم کرنے کی ہمت نہ ہوقانون کی بالادستی اور عملداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ بارش سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سروے کرکے نقصانات کا تخمینہ لگائے سروے کی روشنی میں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں