کوئٹہ،مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت3افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاء اللہ درانی کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کے مقام پر ویگن اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں نصراللہ،سلیمان شاہ ولد حبیب الرحمن،فتح اللہ ولد سمع اللہ،حکیم شاہ ولد عبدالغفار،محمد شفیق ولد،عبداللہ خان ولد خدائے رحیم،گل آزاد خان ولد گل شاہ خان، مطیع اللہ ولد عبدالرؤف،مراد خان ولد احمد شاہ،گل آور حوالدار،نصیب اللہ ولد،یوسف ولد محمد شفیق،سیدل ولد دریا خان،محمد زمان ولد گل زمان،نثار خان ولد زلمئی اورمحب اللہ ولد حاجی ولی،محمد رفیق ولد عبدالستار،نواب خان ولد مراد خان،نائب ولد شہباز اورحضرت ولی ولد عثمان غنی ودیگر شامل ہیں۔کوئٹہ:بلوچستان کے ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر تیزرفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ بی ار سی کالج کے قریب تیزی رفتاری کے باعث فور بکس گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالرحمن ولد عبدالستار موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شخص نور علی ولد عبدالحکیم کو شدید زخمی حالت میں طبعی امداد بعد ژوب سول ہسپتال سے کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں