بلوچستان، بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، موسم سرد ہو گیا

کوئٹہ:بلوچستان میں بارش سے کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کو بارش نے آگھیرا،ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خطرہ منڈلانے لگا،لورالائی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں بارکھان اورموسی خیل کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے،حکام نے عوام سے احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردیں مستونگ، ژوب، شیرانی اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں بارش کے باعث سردی بڑھ گئی،پہاڑی علاقوں پر برفباری سے جاتی ہوئی سردی پھر لوٹ آئی زیارت میں برف سے ہرطرف سفیدی چھاگئی،کوئٹہ میں 6، بارکھان میں 9، سبی میں 16، دالبندین میں 12، نوکنڈی میں 13،گوادر میں 16اورپسنی میں 15درجہ حرارت سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ژوب،سبی،لورالائی،بارکھان اورموسی خیل کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں