امریکی نائب صدر مائیک پینس کی قریبی اہلکار میں کورونا کی تصدیق

کورونا، امریکہ نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف کے ساتھImage caption: نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی ویلے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔کیٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سینیئر عہدیدار اور سخت گیر امیگریشن پالیسی کے حامی سٹیفن ملر کی اہلیہ ہیں اور نائب صدر پینس کے ساتھ اکثر و بیشتر سفر کرتی ہیں۔ٹرمپ اور پینس سمیت اندرونی حلقوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد میں پے در پے وائرس کی تشخیص کے بعد اس حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا حکومت کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز افراد کو کورونا سے حفاظت فراہم کی جا رہی ہے یا نہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیلی میک اینانی نے صحافیوں کو بتایا، ‘ہم نے صدر کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن احتیاط کی ہے۔’وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پینس کی روز مرّہ کی بنیاد پر کورونا کی ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ اب تک امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب 77 ہزار 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 12 لاکھ 83 ہزار 929 افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں