کو ئٹہ،زیارت کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے،نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا زیارت کے علاقے ورچوم سے سیاحوں کے اغوائکے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انھوں نے کہا کہ مغویوں سیاحوں کو بحفاظت بازیابی کےلئے ضلعی انتظامیہ پاک فوج ایف سی سمیت تمام فورسز کاسرچ آپریشن جاری ہے، زیارت کے امن حالات خراب کرنے والے شرپندوں کو زیارت میں رہنے کاکوئی جگہ نہیں ہے ،انھوں نے کہا کہ ضلع زیارت کی پرامن فیضا کو خراب کرنے کی نہیں اجازت دینگے، سیاحوں کی اغواءمیں جو بھی ملوث ہوگا انہیں جلد گرفتار کرکے انکے منطقی انجام کو پہنچائے گے، زیارت کے تمام غیور عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیاحوں کے اغواءکی بازیابی کےلئے فورسز کی جاری آپریشن میں فورسز کا ساتھ دے،کئی بھی مغوی سیاح یا شرپسند نظرائے تو ضلعی انتظامیہ کو اطلاع کرے ۔ نورمحمد دمڑنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ زیارت ضلع زیارت کی حدود میں سکورٹی کے فل پروف انتظامات کرے ،زیارت کے عوام اور زیارت آنے اور جانے والے سیاحوں کے جان ومال عزت و آبرو کو تحفظ فراہمی کو یقینی بنائے،ضلع کے امن وامان خراب کرنے عناصر پر کھڑی نظر رکھی جائے تاکہ زیارت کی پرامن فیضا برقرار رہے اور ملک بھر سے آنے والے سیاح بلا خوف خطر زیارت آسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں