وزیراعلیٰ بلوچستان کا زیارت میں سیاحوں کے اغواءکے واقعے کا نوٹس،محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زیارت کے علاقے ورچوم سے سیاحوںکے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا زیارت کے علاقے ورچوم سے سیاحوں کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سیاحوں کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے اور زیارت سمیت صوبے کے تمام سیاحتی مقامات پر حفاظتی امور کو مزید موثر بنایا جائے ۔
Load/Hide Comments


