کوئٹہ ،قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مقامی افرادکا احتجاجی مظاہراہ
کوئٹہ:کوئٹہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مقامی افرادکا احتجاج پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ہنہ بائی پاس پر واقعہ ماء خان قبرستان کے قریب سے مقامی افراد کو قرآن پاک کے جلائے ہوئے ورق ملے جس پر مقامی افراد نے احتجاجاً ہنہ بائی پاس کو بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کاروائی عمل میں لائیں بعدازاں واقعہ کا مقدمہ زرغون آباد تھانے میں مولوی زین اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا پولیس نے قرآن پاک کے اوراک کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں مزید کاروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


