نوابزادہ سراج رئیسانی نے وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا‘ وزیراعلیٰ

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی اس سرزمین کا وہ بیٹا تھا جس نے ہمیشہ سبز ہلالی پرچم سربلند رکھا اور وطن عزیز کی خاطر جان کا نزرانہ پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی برسی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے نوبزادہ سراج رئیسانی کی ملک و قوم کے لئے خدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی کیونکہ کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں