کوئٹہ،نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے صدیق آباد میں بارشوں سے سڑک اور پل کے بہہ جانے کا نوٹس، جلد تعمیر کرنے کا حکم
کوئٹہ(ویب دیسک)حالیہ بارشوں سے جہاں پورے صوبے میں بہت نقصان ہوا وہاں ضلع مستونگ میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی اس حوالے سے چیف آف سراوان ایم پی اے نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے صدیق آباد میں بارشوں سے سڑک اور پل کے بہہ جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے جلد سے جلد تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں متاثرہ پل کی تعمیرکا کام شروع کیا جائیگا بعد میں سڑک کے کام کے حوالے سے حتمی فیصلے لیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سٹی اور گردنواح کے خستہ حال سڑکوں کو بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس انقلابی اقدام پر جمعیت علماءاسلام کے رکن حافظ عبدالوحید ابابکی نے چیف آف ساراوان ایم پی اے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ موصوف ہمیشہ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی مفادات کو ترجیح دی ہیں ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کی حکم جاری کر نے پر صدیق آباد ، شیخ واصل ،لیڈی دشت،پنجپائی ، کردگاپ کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔


