معروف بھارتی گلوکار دلیر مہدی کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی
ممبئی:بھارتی پنجاب کی مقامی عدالت نے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو 2سال قید کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2003 میں دلیر مہدی کے خلاف انسانی سمگلنگ کا مقدمہ چل رہا تھا جس پر انہیں سزا سنائی گئی ہے۔پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کی عدالت میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجیو کرلا نے انسانی سمگلنگ کیس میں پٹیالہ ہی کے ایک جج کی جانب سے معروف بھارتی گلوکار دلیر مہدی کو دی گئی 2 سال کی سزا معطل کردی تھی۔خیال رہے کہ دلیر مہدی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر الزام تھا کہ وہ لوگوں کو گلوکار بتا کر باہر بھیجتے تھے اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔پولیس نے چند سال پہلے ہی دلیر مہدی کے بڑے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیا تھا۔دلیر مہدی نے اس الزام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ کافی عرصے پہلے ان کا اپنے بھائی سے تعلق ٹوٹ چکا ہے۔


