گورنر سندھ کے دورہ کے بعد مٹیاری میں کوروناکیسزبڑھ گئے، صوبائی وزیر ریونیو

کراچی :سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان نے مٹیاری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار گورنر سندھ عمران اسماعیل کو قرار دے دیا۔صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں کا ضلعی انتظامیہ سے وڈیو لنک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 22 اپریل کو مٹیاری کا دورہ کیا تھا جس کے بعد سے ضلع میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ مٹیاری میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے، ضلع میں کورونا کیسز کے اضافے کے ذمہ دارگورنر سندھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں