شاپک سے 3نوجوان اغواء، گوگدان میں فائرنگ
تربت(بیورو رپورٹ) شاپک سے مسلح افراد نے تین نوجوانوں کو زبردستی اغواء کرکے ساتھ لے گئے،علاقائی ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ شاپک میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز بالگتر کے رہائشی نادل ولد دلمراد، قدیر جان ولد علی بخش اور ان کے ساتھ ایک اور نوجوان محمد حاصل ولد محمد کو شاپُک کے علاقے ڈنے سر بازار میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر سے دن دو بجے کے قریب جبری طور پر اٹھاکر لے گئے،ذرائع کے مطابق نادل اور قدیر بالگتر کے رہائشی ہیں اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے شاپک آئے ہوئے تھے جہاں انہیں جبری طورپر لاپتہ کیاگیا۔تربت (نمائندہ انتخاب) گوکدان میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، تربت کے نواحی علاقہ گوکدان میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے برکت ولد شاہ دوست نامی شخص زخمی ہوگیا، بتایاجاتاہے کہ گولیاں کے ہاتھ پرلگے ہیں جسے علاج کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاگیا۔


