پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی ماہی گیروں اور ان کی کشتی کو بچا لیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ماہی گیروں اور ان کی کشتی کو بچا کر کراچی منتقل کر دیا۔ ترجمان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق 15 جولائی میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کو ایرانی ماہی گیروں کی کشتی ”ال عثمانی“ کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی۔ کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے جس کا انجن فیل ہونے اور سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کشتی کو ہنگامی صورتحال کا سامنا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے کے جہاز بسول نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ایرانی کشتی اور اس کے عملے کو ریسکیو کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی۔ اس کے علاوہ ایرانی ماہی گیروں کی خراب کشتی کو عملے کے ساتھ بحفاظت کراچی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں