جھل مگسی، دو گروہوں میں فائرنگ، ایک شخص قتل، ڈاکوؤں نے زخمی کے ورثاء کو لوٹ لیا

جھل مگسی (انتخاب نیوز) تحصیل گنداواہ کے علاقے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ میں زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے لاڑکانہ منتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں ڈاکوؤں نے زخمی کے ورثاء کو لوٹ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے تحصیل گنداواہ میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص سینگھار علی ولد محمد بخش راہوجہ جاں بحق جبکہ وحید احمد ولد بگن خان راہوجہ شدید زخمی ہوگئے، نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گنداواہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گیا۔ زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو لاڑکانہ سندھ ریفر کردیا گیا۔زخمی ہونے والے کو ورثا لے جارہے تھے کہ گنداواہ نوتال روڈ پر ڈاکوؤں نے زخمی کے ورثا کو لوٹ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں