پنجاب ضمنی انتخابات میں شکست پر نواز شریف برہم، رہنماؤں سے جواب طلب

لندن، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ن لیگ نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو عبرتناک شکست پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور سینئر رہنماؤں سے شکست کی وجوہات پر جواب طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی فوری بلانے کی ہدایت کردی ہے۔ مرکز میں حکومت میں رہنے کا فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کی تحلیل سمیت مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں