کوئٹہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،1مشتبہ شخص گرفتار، گولہ بارود برآمد
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی مری کیمپ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران مشتبہ شخص گرفتار کر کے گولہ بارود بھی برآمدکر لیا گیا ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران مشتبہ شخص غوث بخش کو گرفتار کیا گیا۔مشتبہ شخص کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق غوث بخش کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔غوث بخش نے تنظیم کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ مارگٹ میں ہونے والے ایف سی چیک پوسٹ حملے میں بھی شامل رہا، حملے میں بارہ ایف سی اہلکارجاں بحق ہوئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


