حب ڈیم میں پانی کے ریلوں کی آمد اور سپیل وے سے اخراج جاری

حب(انتخاب نیوز)حب ڈیم میں پانی کے ریلوں کی آمد اور سپیل وے سے اخراج جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر افتخار احمد بگٹی نے کہا کہ حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں پانی کے ریلوں کی آمد اور سپیل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ڈی سی افتخار احمد نے بتایا کہ حب ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث حب ندی سے 44 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ ہے۔ڈی سی نے بتایا کہ حب ندی کے قریب واقع رہائشیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں