لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں مارنا ملکی آئین اور انسانی حقوق کے منافی ہے، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ زیارت واقع میں جن افراد کو مارنے کا سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے جن کی شناخت ہورہی ہے وہ پہلے سے لاپتہ تھے ان کے کیسز تنظیم کے ساتھ درج تھے ہم سمجھتے ہیں کہ سیکورٹی اداروں کا یہ اقدام ملکی آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اگر یہ مجرم تھے تو ان کو عدالت کے ذریعے سزا دی جاتی تو ہمیں اعتراض نہیں ہوتا لیکن ان کو پہلے لاپتہ کرکے زندانوں میں رکھنا اور بعد میں ان کو جعلی کاؤنٹر میں مارنے کا دعویٰ کرنا انسانیت سوز ظلم ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے اور چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لے کر انصاف کے تقاضے پورے کریں اور ساتھ ہم ملکی اداروں کے سربراہوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا صاف شفاف تحقیقات کرے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف لوگوں کے دلوں میں نفرت بڑھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں