خاران، چارکوہان میں شدید طوفانی بارش اور ہوائیں، گروک ندی میں سیلابی ریلہ
خاران (انتخاب نیوز) خاران چارکوہان میں شدید طوفانی بارش اور ہوائیں، کلان چارکوہان میں ایک مکان میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاح ملی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے لیویز کی جانب سے علاقہ مکینوں کو کہا گیا کہ گروک ندی میں سیلابی ریلہ رواں دواں ہے، لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ وہ گروک ندی کی طرف جانے سے گریز کریں، قریب رہائشی لوگ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع بروقت لیویز کنٹرول روم کو دیں۔ لیویز کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ خاران میں قائم کیے گئے کنٹرول روم نمبر 0847510114 پر رابطہ کریں۔
Load/Hide Comments


