گال ٹیسٹ ، پاکستان کی یقینی فتح سے قبل بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا

گال (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانکی سری لنکا کیخلاف یقینی فتح سے قبل بارش نے انٹری دے دی ہے جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا ہے پاکستان نے سری لنکا کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنا لیے ہیں ،پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق 154رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اوران کا ساتھ محمد نواز دے رہے ہیں جو 12رنز بنا چکے ہیں ،پاکستان نے اپنی چھٹی وکٹ حسن علی کے آو ٹ ہونے پر گنوائی جو صرف 5رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے اس سے قبل سلمان آغاز 12رنز بنا کر جے سوریا کے شکار بنے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز 3وکٹوں کے نقصان پر 222رنز سے کیا تھا اور پاکستان کی چوتھی وکٹ 276رنز پر گری جب محمد رضوان 40رنز بنا کر جیسوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اس کے بعد آغا سلمان 12رنز بنا کر پویلین لوٹے اور اب حسن علی صرف 5رنز بنا کر چلتے بنے ہیں ، اس سے قبل کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35، اظہرعلی 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے4 اور رمیش مینڈس اور ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔