ہرنائی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے کانکن جاں بحق

ہرنائی (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن جاں بحق ہوگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے پیش آیا لاش کو کانکنوں نے اپنی مدت آپ کے تحت کان سے نکال کررورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا۔ جاں بحق کانکن حسن زادہ ولد شاہزادہ سکنہ شانگلہ خیبر پختونخوا کا رہائشی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں