فیس بک نے افغان حکومت کے زیرانتظام دو میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے، افغان ترجمان کا ردعمل
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے افغان حکومت کے زیرانتظام دو میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بندکر دیے۔ ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ افغان حکومت امریکا کی ناپسندیدہ افراد کی لسٹ میں شامل ہیں، قوانین کے تحت افغان حکومت ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتی، قوانین کے مطابق ہم افغان حکومت کے اکاؤنٹس، ان کی حمایت اور نمائندگی پر پابندی لگاتے ہیں۔ اس معاملے پر افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کرنا امریکی کمپنی کی عدم برداشت کا مظاہرہ ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ خیال رہے کہ فیس بک نے نیشنل ریڈیو ٹیلی وڑن افغانستان اور بختار نیوز ایجنسی کے پیج بند کیے ہیں۔
Load/Hide Comments


