ایران کی جانب سے پنجگور سے متصل بارڈر دس دنوں کیلئے بند کرنیکا اعلان

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور سے متصل ایران بارڈر دس دنوں کے لئے بند کیا جارہا ہے زرائع کے مطابق ایرانی حکام نے ایک مراسلے کے زریعے پنجگور انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کے سرحدی ایریا میں کچھ تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں جیرک بارڈر کو دس دنوں کے لئے25 جولائی سے لیکر 4 آگست 2022 تک بند کیا جارہا ہے لہٰذا اس دوران ایرانی حدود میں پاکستانی گاڑیوں کا داخلہ منع ہے خاص کر ڈیزل کے کاروبار سے منسلک گاڑیاں آنے کی زحمت نہ کریں ایرانی مراسلہ کی بابت جب ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کردی کہ جیرک بارڈر ایرانی حکام کی درخواست پر کاروباری سرگرمیوں کے لیے 25 جولائی سے 4 اگست تک بند رہے گا اس دوران ڈیزل کے کاروباری گاڑی مالکان اور ڈرائیور حضرات بارڈر جانے کی زحمت نہ کریں واضح رہے پنجگور میں تیل اور دیگر خوردنی اشیاء کا انحصار ایران بارڈر پر ہے پچھلے ایک ہفتے سے ایرانی حدود میں کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنے سے پنجگور میں ویسے ہی پٹرول اور ڈیزل کا بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے اب دس دنوں کی مذید بندش سے پنجگور میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت سرکاری مشینری کا بھی پہیہ جام ہو گا کیونکہ سرکاری مشینری کا انحصار بھی ایرانی آئل پر ہے پنجگور میں پاکستانی تیل کی فراہمی پی ایس او اور دیگر کمپنیوں کے سروس اسٹیشنوں کی کئی سالوں سے بندش کی وجہ سے رک ہوا ہے پنجگور کے کوٹے کا تیل ملک کے دیگر حصوں میں جاکر سپلائی ہوتا ہے عوامی حلقوں نے ایرانی حکام کی جانب سے بارڈر کو مکمل سیل کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سرحدی عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا اور کہا کہ دونوں اطراف کے عوام موجودہ صورت حال سے کافی متاثر ہونگے خصوصا معاشی سطح پر انکی مشکلات میں مذید اضافہ ہوگا ایرانی حکام فیصلے پر نظرثانی کریں اور کاروباری سرگرمیوں کو جاری رہنے دیں تاکہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی کمانے کا موقع میسر آجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں