ایرانی پیٹرول، ڈیزل کی قلت اسمگلرز و حکومتی اداروں کا زیادہ حصہ مانگنے کا نتیجہ ہے، جماعت اسلامی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول، ڈیزل کی قلت اسمگلرز و حکومتی اداروں، سیکورٹی فورسز کا زیادہ حصہ مانگنے کا نتیجہ ہے۔ غربت بیر وزگاری نااہل حکمرانوں،بااختیار قوتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے ہے۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کی غلام قرضے بڑھانے کیلئے کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بنک ومعیشت آئی ایم ایف کے حوالے کرکے امریکی غلام حکمرانوں نے قوم کو مستقل غلامی میں دھکیل دیا۔اے پی ڈی ایم جماعتیں وپی ٹی آئی ناکام ہوگئی۔ الحمداللہ ملک اور بلوچستان وسائل، زخائراوربہت سے معدنیات سے بھراہے لیکن حکمران بدعنوان بدنیت نااہل وناکام ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات وپریشانیوں کا شکارہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ترقی وخوشحالی کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں یہی کام سابقہ حکمرانوں نے بھی کیے حقیقت بالکل اس کے برخلاف ہے۔ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافہ اور روپے کی بے قدری ملکی معیشت تباہی لے کر آئے گا۔


