ڈھاڈر، سنی میں پرانی رنجش کی بناء پر فائرنگ سے دو افراد قتل
ڈھاڈر (نامہ نگار) کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مسلح افراد موقع سے فرار۔ فائرنگ کا واقعہ پرانی رنجش کی بناء پر پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد امین اور محمد حیدر قوم جتوئی کے نام سے ہوئی۔ سنی لیویز نے لاشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ سنی کچھی لیویز نے مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


