قلات میں پیٹرول کی قلت ہوگئی

قلات: قلات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول ناپید ہوگیا ہے پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں نے اپنی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں گھروں میں کھڑی کر دیں تاہم پیٹرول کی بندش اور قلت سے رکشوں میں جانے والے خواتین اساتذہ اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے پیٹرول زخیرہ کرنے والے منی پیٹرول پمس مالکان کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب قیمتیں بڑھ جاتے ہیں تو پیٹرول کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرتے ہیں اور کبھی بھی پیٹرول کی قلت بھی پیدا نہیں ہوتی حکومت نے تقریباََ ایک ہفتہ قبل تیل کی قیمتوں میں کمی کا علان کیا تو زخیرہ اندوزوں نے پیٹرول مارکیٹ سے مکمل طور پر غائب کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں