نااہل حکمران ملک کو سری لنکا بنانے پر تلے ہوئے ہیں،جماعت اسلامی بلوچستا ن
کوئٹہ(انتخاب نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرڈاکٹرعطاءالرحمان نے کہاکہ علمائے کرام سودی معیشت سودی نظام کے خلاف تحریک چلانے میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں سود ی معیشت ،بدعنوانی ،آئی ایم ایف کی غلامی کی وجہ سے آج پاکستان دیفالٹ ہونے کے قریب ہے حکمران اپنی کرتوتوں ،نااہلی وبدعنوانی اور آئی ایم ایف کی غلام برقراررکھ کر ملک کو سری لنکا بنانے پر تلے ہوئے ہیں جماعت اسلامی آئی ایم ایف کے ملازمین وامریکی غلاموں اور سودی معیشت کے خلاف تحریک چلارہی ہے ۔یکم اگست کوئٹہ سراج الحق کی قیادت میں علماءومشائخ اتحاد کانفرنس میں مستقبل کا لائحہ عمل طئے کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مشائخ علمائے اتحاد امت کانفرنس کے حوالے سے علمائے کرام ومشائخ سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام کاقیام ،سودی معیشت سے نجات میں پاکستان کی ترقی وکامیابی ہے علمائے کرام اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی عدالت وپارلیمان کیساتھ ہر سطح پر سودی معیشت کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے سود اللہ اور رسول سے جنگ ملک ومعیشت کیلئے ناسورہے سودکے خلاف سب جماعتوں کوخاموشی چھوڑ کر عملی ومخلصانہ جدوجہد کرنی چاہیے جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جد وجہد اخری دم تک کرتی رہے گی۔ حکمرانوں کی امریکی غلامی ،آئی ایم ایف کو معیشت دینے اور قومی مسائل سے روگردانی کے کیخلاف جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے انشاءاللہ ہم اس جدوجہد میں علمائے کرام وعوام الناس کے تعاون سے کامیاب ہوں گے سودی بنکوں کا بائیکاٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سودی معیشت ،آئی ایم ایف کے ملازمین اور بدعنوانی نے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے جماعت اسلامی ملک ،معیشت سیاست وقانون کو اسلامی بناناچاہتی ہے اسی میں ہماری ترقی وخوشحالی ہے ۔ وفاقی حکومت فی الفور حرمت سود کیخلاف عدالت عظمیٰ میں دائر پیٹیشن واپس لیں اور عدالت عظمی بھی حکومت کو ربافری معاشی نظام بنانے کا پابند کریںسود ایک ایسی لعنت ہے جسے ہماری معیشت دن بدن گرتی جارہی ہے اب وقت اچکا ہے کہ اس لعنت سے جان چھڑائی جائے۔


