کوئٹہ، ریلوے کالونی میں ڈی ایم او کی کوششوں سے کچرا کنڈی کو اٹھادیاگیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی میرہوٹل کے پیچھے والی گلی پچھلے 1سال سے پڑا کچرا کنڈی ڈی ایم او،ریلوے پاکستان کوئٹہ ڈویڑن ڈاکٹر سرور آرائیں اور سابقہ کونسلر حاجی محمد فاروق یوسفزئی ،چوہدری علی رضا ئ آرائیں کی کوششوں سے مونسپل کارپورشن کی تعاون سے اٹھا دیا گیا۔ریلوے فائرمین کالونی کے یہ دیرینہ مسائل حل ہونے سے مکینوں نے سک کا سانس لے لیا۔اس موقع پر ڈی ایم او ، ریلوے ڈاکٹر سرور آرائےں نے سابق کونسلر حاجی محمد فاروق یوسفزئی اور مونسپل کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ ریلوے کالونی کے مکینوں نے بھی سابق کونسلر حاجی محمد فاروق یوسفزئی ڈی ایم او کوئٹہ ڈاکٹر سرور آرائیں ، اور سوشل ورکر علی رضائ آرائیں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا انہوں نے کہا کہ یہ کچرا کنڈی پچھلے 1سال سے یہاں پڑا تھااور کوئی اٹھانے والا نہیں تھا مزید کچرا ڈالنے سے تعفن اور طرح طرح کے حشرات گھروں میں آنے لگے تھیں جس سے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا کچراکنڈی پر پڑے پلاسٹ کی تیلے اکثر نالیوں میں گر جاتی تھی جس سے اکثر نالیاں بند ہو جاتی تھی اور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوتا تھا اب کچرا کنڈی اٹھا دیا گیا ہے نالیاں صاف اور گھروں میں مھکیوں اور کیڑوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈی ایم اوکوئٹہ اور حاجی فاروق یوسفزئی نے مکینوں سے کہا کہ یہاں کچرا نہ ڈمپ کرے جہاں کچرے کی کنڈی ہے وہاں ڈمپ کیا کرے مزید یہ کہ اگر مکینوں کو خود صفائی کا خیال نہیں تودوسرے کبھی ان کی مدد نہیں کر سکتا لہذااب سے مکینوں کو چاہے وہ خود صفائی کا خاص خیال رکھے اور دوسرے جگوں سے لا کرکچرہ ڈمپ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی کہا اگر کوئی کار سرکار مداخلت کرتا ہے تو اس کی خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں