قاضی فائز عیسیٰ پر بھروسہ نہ کیا جائے، وہ ساری زندگی بلوچ مخالف رہے، جمیل اکبر بگٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) شہید نواب اکبرخان بگٹی کے صاحبزادے نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ قاضی فیض عیسیٰ پر کوئی بھروسہ نہ کریں، وہ ساری زندگی بلوچ مخالف رہے ہیں اور انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی حیثیت سے اس وقت ثابت کردیا جب وہ میرے والد کے قتل پر جنرل مشرف کیخلاف میرے کیس کی سماعت کررہے تھے۔ میں آپ کو ایک چھوٹی سی مثال دوں گا کہ ایک سماعت کے دوران وہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم آفتاب شیر پاؤ کو اپنے چیمبر میں کافی کے ساتھ خاطر تواضع کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


