وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانی کے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے کوئٹہ دھرنے میں شریک ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے مطابق ہمارے مطالبات یہ ہیں کہ زیارت واقعے کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں اور کمیشن چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم کیا جائے۔ ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آئے تھے ان کے بعد صوبائی وزرا لالہ رشید اور نصیب اللہ مری، اٹارنی جنرل مذاکرات کرنے آئے تھے۔ ہم نے ان کو بتایا کہ مظاہرین وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی یقین دہانی کے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے اور جوڈیشل کمیشن قیام کے آرڈر ہونے تک ہم بیٹھے رہیں گے۔ ماہ رنگ نے بتایا کہ مذاکرات کاروں کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے مطالبات آگے تک پہنچا دیں گے اس کے بعد جو فیصلہ آتا ہے اس سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیارت واقعہ کی تحقیقات کے علاوہ تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے۔ ان کے لواحقین کو یقین دہانی کرائے جائے کہ کوئی بھی لاپتہ شخص جعلی انکانٹر میں مارا نہیں جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں