کرنٹ لگنے، ڈوبنے اور دم گھٹنے سے باپ، بیٹی سمیت 6 افراد جان سے گئے
کراچی (انتخاب نیوز) شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جان سے گئے،دو افراد ڈوب کر جبکہ ایک دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا.واقعات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی گلی نمبر 2 میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ رحمان ولد عثمان اور 10 ساکی حفیظہ دختر رحمان جاں بحق ہوگئے. بغدادی کے علاقے لیاری ناغمان مسجد کے قریب کرنٹ لگنے سے سلامت مسحی ولد رکھا ہلاک ہوگیا. سہراب گوٹھ آلا صف اسکوائر ندی میں ڈوب کر 23 سالہ عامر خان ولد محمد ممتاز جاں بحق ہوگیا. کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے نالے سے 17 سالہ بلاول ولد عطاء الرحمٰن کی ڈوبی ہوئی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی. گڈاپ سٹی کے قریب فارم ولیج فارم ہاؤس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے علی بخش ولد محمد رمضان جاں بحق ہوگیا.
Load/Hide Comments


