چاغی، خود ساختہ مہنگائی اور تیل کمیٹی کیخلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کا احتجاج

دالنبدین (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام زیارت سانحہ، چاغی میں خود ساختہ مہنگائی اور ڈی سی چاغی کی تیل کمیٹی کیخلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سرداررفیق شیر بلوچ ضلعی رابطہ سیکرٹری محمد بخش بلوچ، بی ایس او پجار کے جنرل سیکرٹری ساجد ایاز بلوچ اور نیشنل پارٹی دالبندین کے تحصیل سیکرٹری غلام اللہ بلوچ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی چاغی میں خود ساختہ مہنگائی، انٹری سسٹم، کمیٹی سسٹم کی روز اول سے مخالفت کی ہے اور نیشنل پارٹی اپنے غریب عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جو کہ اس وقت خود ساختہ مہنگائی میں پس رہی ہے، نام نہاد کمیٹی کے نام پر غریبوں کو رلا جا رہا ہے، چاغی کے غریب عوام اپنے کو کبھی تنہا نہ سمجھیں۔ مقررین نے سانحہ زیارت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا بلوچستان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے امنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں زیارت میں جو افسوسناک واقعہ رونما ہوا اس کی صاف شفاف تحقیقات ہونا چاہیے۔ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں بلوچ قوم کے اوپر ڈالے گئے ظلم اور زیادتی کیخلاف آواز بلند کی ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا نیشنل پارٹی کھبی بھی ظلم اور نا انصافی کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جس میں مہنگائی، تیل کے نام پر نااہل کمیٹی اور سانحہ زیارت کی شفاف تحقیقات کرانے جیسے الفاظ درج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں